the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
امسال جماعت دہم کے نتائج میں شاہین حفظ القرآ ن پلس کے طلباء کی قابل ذکر ریکارڈ کامیابی حاصل کی ہے ۔ حفظ القُرآن پلس کے تحت جماعت دہم میں جید حافظہ قُرۃ العین نے97.44فیصد نشانات حاصل کرکے شاہین ادارہ جات کے جماعت دہم کے طلباء و طالبات میں ٹاپر رہیں۔ شاہین حفظ القُرآن پلس کے بعد جماعت دہم کا امتحان دے کر ملک گیر سطح پر عصری تعلیم سے نابلد حفاظ کی عصری اور اعلیٰ تعلیم کیلئے متعارف کئے جانے والے’’حفظ القرآن پلس‘‘ کورس کے تحت کے43حفاظ طلباء نے اس دفعہ جماعت دہم کا امتحان دیا جس میں سے43طلباء نے کامیابی حاصل کی اور نتیجہ صد فیصد رہاجس میں22 حفاظ طلباؤ و طالبات ڈسٹنکشن رہے جن کے نام حافظہ قُرۃ العین ‘ حافظہ امۃ اُللہ فاطمہ ‘ حافظ فاریس بیگ‘ حافظ سعد احمد‘ حافظ عزیر عبدالرحمن‘ حافظ ابو ذر مجتہدی‘ حافظ ولی رحمن‘ حافظ ابو الیس مجددی ‘حافظ عاصم احمد خان‘ حافظ تمکین قاضی‘ حافظ فوزان عسکری‘حافظ اسد اُللہ خان ‘ حافظ عبدالرحمن ‘ حافظہ شمع بیگم ‘حافظ امِ عطیہ ‘ حافظ شائستہ سُلطانہ‘ حافظہ ناہیلہ انجم ‘حافظہ حلیم النساء ‘ حافظہ مدیحہ امم ‘حافظ سیدہ سمیرا‘ حافظہ قُرۃ العین اقصی ‘ حافظہ تہنیت ترنم ‘ اور حافظہ فاطمہ خانم طرح ہیں۔ جنہوں نے تمام زبانوں اور پرچوں کے علاوہ ریاستی زبان کنڑا کو اس سے قبل دیکھا تک نہیں تھا، تعلیم کے دوران اس طرح تیاری کرکے دہم جماعت کا امتحان دلانا اور نمایاں نشانات سے کامیابی کے حصول کیلئے آمادہ کرنا ایک ایساکام ہے جس کی بدولت ملت کے حفاظ کی



خدمت کی جارہی ہے تاکہ یہ آگے چل کر ڈاکٹر ، انجینئر ، سائنسدان ، اکاؤنٹنٹ ، لیکچررس بن سکیں ۔اس موقع پر جناب ڈاکٹر عبدالقدیر سکریٹری شاہین نے ان نتائج پر اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتے ہوئے کہاکہ یہ کامیابی دراصل ہماری تعلیمی بیٹیوں اور بیٹوں کی کامیابی ہے۔ جن طلباء وطالبات نے اپنے مستقبل کو سمجھ کر خوب محنت کی ۔ ایسی محنت کرنے والوں کو پرمسرت انعام ملنا چاہیے تھااور وہ مل کر رہا۔ انھوں نے کہا کہ ادارہ شاہین علاقہ حیدرآباد کرناٹک کی تعلیمی پسماندگی کو دور کرنے کے علاوہ ریاست وبیرون ریاست اور این آرآئیز کے طلبا کو بہتر تعلیم دینے کا عزم رکھتاہے ۔اور اس کیلئے اولیائے طلباء کاتعاون ضروری ہے۔ میں ان نتائج پر اپنے اسٹاف طلباء اور اولیائے طلبا کو مبارک باد پیش کیا ۔اور کہا کہ شاہین ادارہ جات نے اپنے قیام سے ہی طلباء میں پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں نمایاں رول ادا کررہا ہے۔ہم دیکھتے تھے کہ ڈاکٹر کا بیٹا ڈاکٹر بن رہا ہے اور انجینئرکا بیٹا انجینئر بن رہا ہے مگر شاہین ادارہ جات نے اس سوچ کو بدل دیا اور تعلیمی میدان میں ایک انقلاب برپا کرتے ہوئے بتادیا کہ ایک غریب خاندان کا طالبِ علم بھی ڈاکٹر بن سکتا ہے اور انجینئر بھی بن سکتا ہے ۔ہم نے ایسے کئی ذہن اور مستحق طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور وہ تعلیمی میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔محترمہ مہر سُلطان صدر معلمہ شاہین ادارہ جات نے تمام طلباء و طالبات اور اولیائے طلباء کو مبارکباد پیش کی اور ان کے تئیں اپنی نیک تمناؤں کا اِظہار کیا ۔***
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.